• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

غاصب یہودیوں کا مسجد اقصی پر دھاوا، احاطوں میں یہودی رسومات

بدھ 13-03-2013
in فلسطین
0
plf aqsa-jews 300 0
0
SHARES
1
VIEWS
مقبوضہ بیت المقدس میں انتہاء پسند یہودیوں نے مسلمانوں کے تیسرے مقدس ترین مقام مسجد اقصی میں گھس کر اس کی بے حرمتی کی ہے۔ اسرائیلی پولیس کی بڑی تعداد کی حفاظت میں قابض آبادکار مراکشی دروازے سے مسجد اقصی میں داخل ہوئے اور مسجد کے احاطوں میں گشت شروع کر دیا۔
 
عینی شاہدین نے بتایا کہ درجنوں شر پسند یہودیوں نے علی الصبح ہی مسجد اقصی پر ٹولیوں کی شکل میں دھاوا بولا۔ ہر جتھے کے ہمراہ اسرائیلی پولیس کے اہلکار موجود تھے۔ مسجد کے صحنوں میں گشت کرنے کے علاوہ ان آباد کاروں نے یہاں تلمودی عبادات کی ادائیگی کی۔
 
عینی شاہدین نے بتایا کہ اسرائیلی فوج نے آج تیسرے روز بھی مسجد اقصی کی راہداریوں کے تعلیمی حلقوں میں بیٹھنے کے لیے آنے والی متعدد فلسطینی طالبات کو مسجد میں داخل نہ ہون دیا۔ اسرائیلی فوج نے مسجد کا رخ کرنے والی فلسطینی طالبات کو مسجد سے دور رہنے کے معاہدے پر دستخط کرنے کا کہا تاہم طالبات سے ایسا کرنے سے انکار کردیا۔
 
یاد رہے کہ اسرائیلی حکومت نے مسجد اقصی کو زمانی اعتبار سے یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان تقسیم کرنے کی مہم تیز کردی ہے۔ اسی مقصد کے لیے تقریبا ہر روز یہودی آباد کاروں نے مسجد میں داخل ہوکر رقص و سرور پر مبنی تلمودی عبادات کی ادائیگی شروع کردی ہے۔ اس سب کا مقصد مسجد کو یہودی عبادت گاہ قرار دیکر مخصوص اوقات میں اس مسجد کو صرف یہودیوں کے لیے مختص کرنے منصوبے کو عملی جامہ پہنانا ہے۔
 
 
بشکریہ:مرکز اطلاعات فلسطین
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.