رام اللہ (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) فلسطین کی محدود خود مختار انتظامیہ کے سربراہ محمود عباس نے کہا ہے کہ صیہونی حکومت کے حملوں نے ثابت کر دیا کہ وہ نہیں چاہتی کہ مشرق وسطی میں امن قائم ہو۔
فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق فلسطین کی محدود خود مختار انتظامیہ کے سربراہ محمود عباس نے حریک فتح کی مرکزی کونسل کے اجلاس میں کہا کہ غرب اردن، غزہ اور بیت المقدس سخت دور سے گذرے ہیں اور یہ سخت دور غزہ پر صیہونی حکومت کی وحشیانہ جارحیت سے پورا ہو گیا ہے۔انھوں نے کہا کہ غزہ پر صیہونی حکومت کی جارحیت نے اس بات کی نشاندہی کی ہے کہ غاصب صیہونی صرف جنگ و جدال کے خواہاں ہیں جبکہ مظلوم فلسطینی صرف اپنی امنگوں کو پورا کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔محمود عباس نے کہا کہ تحریک فتح، فلسطین کی اسلامی مزامحتی تحریک حماس کے ساتھ مصالحت کے لئے آمادہ ہے دوسری جانب صیہونی حکومت کے جنگی طیاروں نے منگل کو غزہ پر تین بار بمباری کی۔ حالیہ چار برسوں کے دوران غاصب صیہونی حکومت نے غزہ پر اب تک کا سب سے بڑا حملہ کیا ہے۔