• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

غاصب دُشمن کے سوا کسی پر ہتھیار نہیں اٹھائیں گے: ھنیہ

ہفتہ 14-09-2013
in فلسطین
0
plf bombing jordanian
0
SHARES
0
VIEWS

فلسطینی وزیراعظم اسماعیل ھنیہ نے کہا ہے کہ عالم اسلام اور عرب ممالک فلسطینیوں کے پاس اپنے سلب شدہ حقوق کےحصول کا واحد سہارا ہیں۔

فلسطینی حکومت اورتمام مزاحمتی تنظیمیں عرب ممالک میں عدم مداخلت کے اصول پرسختی سےکاربند ہیں اورصہیونی دشمن کے سوا کسی کے خلاف اسلحہ نہیں اٹھایا جائے گا۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق غزہ کی پٹی میں خطبہ جمعہ کے دوران وزیراعظم اسماعیل ھنیہ نے کہاکہ ان کی حکومت جزیرہ نما سینا میں مصری فوج کی جانب سے جاری آپریشن کے نتائج اور اثرات کا جائزہ لے رہی ہے۔ مصری فوج کے اس آپریشن کے دوران غزہ کی پٹی اور پڑوسی ملک کے درمیان بنائی گئی سرنگوں کی مسماری غزہ کے محصور عوام کے لیے سخت نقصان کا باعث بن سکتی ہے اور اس سے فلسطینی عوام کی مشکلات میں مزید اضافہ ہو گا۔

انہوں نے کہا کہ مزاحمتی ہتھیار صرف فلسطینی قوم کے غصب شدہ حقوق کے حصول کے لیے ہے جسے صرف اسرائیلی دشمنوں کے خلاف استعمال کیا جائے گا۔ فلسطینی مزاحمت کاروں سے کسی بھی مسلمان یا عرب ملک کو پریشان ہونے کی کوئی ضرورت نہیں ہے۔ وزیراعظم کاکہنا تھا کہ غزہ حکومت تحریک آزادی کے لیے مسلح جدو جہد کی حمایت ترک نہیں کرے گی۔

فلسطینی دھڑوں کے درمیان مفاہمت کی ضرورت پرزور دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مشترکہ قومی مقاصد بنیادی اصولوں کو مضبوطی سے تھامنے اور باہمی اتحاد ہی کے ذریعے حاصل کیے جا سکتے ہیں۔

فلسطینی وزیراعظم اسماعیل ھنیہ نے مقبوضہ بیت المقدس کو یہودیانے کی صہیونی سازشوں کی شدید مذمت کی اور کہا غزہ حکومت اور اسلامی تحریک مزاحمت [حماس] ملک میں موجود تمام مقدس مقامات کےدفاع کے لیے ہرممکن اقدام کرے گی۔

بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.