• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

عید کے دن اسرائیلی چیک پوسٹوں پر فلسطینیوں سے ناروا سلوک، متعدد گرفتار

منگل 21-08-2012
in فلسطین
0
plf check post
0
SHARES
0
VIEWS

 عید کے پرمسرت موقع پر اسرائیلی فوج نے مغربی کنارے میں جگہ جگہ چیک پوسٹیں قائم کرکے فلسطینیوں کو زدوکوب کیا اور متعدد شہریوں کو گرفتار کر لیا۔

ادھریہودی آباد کاروں کے ایک جتھے نے اسرائیلی فوج کی نگرانی میں مغربی کنارے کے مختلف شہروں پر حملے کیے، نابلس کے گاؤں فرعطہ میں ایک گھر کو آگ لگا دی گئی۔
ذرائع نے بتایا کہ عید کے ایام میں بھی اسرائیل نے مغربی کنارے کےمختلف شہروں میں چیک پوسٹوں پر فلسطینیوں کی آمد و رفت بند کیے رکھی، جنین میں شہر کے ایک معروف اسکول کے ڈائریکٹر 52 سالہ ولید محمود مصری کی کار روک کر انہیں گرفتار کر لیا گیا۔ وہ اپنے گھر والوں سے ملنے جا رہےتھے۔ ذرائع کے مطابق انہیں تفتیش کے لیے نامعلوم مقام منتقل کر دیا گیا ہے۔ ادھر عید کے روز مختلف علاقوں سے انتہاء پسند یہودی جتھوں کی جانب سے فلسطینی املاک پر حملوں کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔ نابلس کے ایک مغربی گاؤں فرعطہ میں ایک یہودی گروہ علی الصبح ایک گھر کو آگ لگا کر فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔ یہودی آبادی کاری امور کے ڈائریکٹر غسان ڈگلس نے بتایا کہ انتہاء پسندوں نے گھر میں داخل ہو کر آگ لگا دی اور مزاحمت کرنے والے فلسطینیوں کو تشدد کا نشانہ بھی بنایا۔ انہوں نے بتایا کہ حفات جلعاد نامی یہودی بستی سے آنے والے حملوں آوروں کی تعداد بارہ تھی۔ جنہوں نے شہری فریدہ عودہ کے گھر کو نذر آتش کردیا۔

بشکریہ: مرکز اطلاعات فلسطین

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.