فلسطینی اسیران سوسائٹی کی جانب سے جاری کردہ بیان میں بتایا گیا ہے 10 جنوری 2015ء سے عوفر جیل میں زیر حراست اسیر احمد ابو شمسی کی صحت شدید خراب ہے اور عوفر جیل کی انتظامیہ انہیں پہنچنے والے کسی بھی نقصان کی ذمہ دار ہوگی۔
فلسطینی اسیر کے بازو کے اعصاب پر چوٹ آئی ہے اور انہوں نے اپنی حراست سے قبل ھداسہ ہسپتال میں سرجری بھی کروائی تھی۔
عوفر جیل کی انتظامیہ نے اسیر کی والدہ کو احمد کے لئے ایک خصوصی بیلٹ دینے سے روک دیا جو کہ ڈاکٹروں کی ہدایت کے مطابق سرجری کے بعد انتہائی ضروری تھی۔
اسیر کے والد نے بتایا کہ ڈاکٹروں کے مطابق اگر ان کے بیٹے نے یہ خصوصی بیلٹ نہ پہنی تو پھر سرجری ضائع ہوجائے گی۔
بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین