• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

عوام کے احتجاج کے بعد فلسطینی پارلیمنٹ کا فیاض سے استعفے کا مطالبہ

پیر 17-09-2012
in فلسطین
0
plf paeliment
0
SHARES
0
VIEWS

فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے میں حکمراں الفتح کے وزیراعظم سلام فیاض کے خلاف عوامی احتجاج میں شدت آنے کے بعد فلسطینی پارلیمنٹ نے بھی ان سے استعفے کا مطالبہ کیا ہے۔

پارلیمنٹ کی اقتصادی کمیٹی کا کہنا ہے کہ سلام فیاض اور ان کی کابینہ شہریوں کو معاشی ریلیف فراہم کرنے میں بری طرح ناکام رہے ہیں۔ لہٰذا وہ اقتدار چھوڑ دیں۔

مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق فلسطینی پارلیمنٹ کی اقتصادی کمیٹی کی جانب سے جاری ایک بیان میں رام اللہ اتھارٹی سے اسرائیل سے کیے گیے نام نہاد امن معاہدوں اوسلو اور پیرس معاہدوں کی منسوخی کا بھی مطالبہ کیا ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ اسرائیل اور فلسطینی اتھارٹی کے درمیان اب تک جتنے بھی سمجھوتے طے پائے ہیں، ان کا فلسطینیوں کو نہ کوئی سیاسی فائدہ پہنچا ہے اور نہ ہی اقتصادی فائدہ بلکہ ان معاہدوں کا صرف صہیونی ریاست کو فائدہ پہنچا ہے۔
اقتصادی کمیٹی نے عرب ممالک اور اسلامی تعاون تنظیم سے بھی فلسطینیوں کی مدد کرنے اور اسرائیل کے ساتھ امن معاہدوں کا متبادل تلاش کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔

کمیٹی نے مصری صدر ڈاکٹر محمد مرسی سے غزہ کی پٹی پر مسلط معاشی پابندیاں بھی فوری ختم کرانے کے لیے ٹھوس اقدامات کی اپیل کی۔ بیان میں کہا گیا کہ مغربی کنارے میں سلام فیاض کی حکمراں جماعت الفتح شہریوں کو معاشی سہولیات فراہم کرنے اور ان کے معاشی مسائل کے حل مین بری طرح ناکام رہی ہے۔ اس کے بعد فتح کے پاس حکومت کرنے کا کوئی جواز باقی نہیں رہا ہے۔

بشکریہ: مرکز اطلاعات فلسطین

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.