• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 9 مئی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

عوامی محاذ کا فلسطین کے بلدیاتی انتخابات کے بائیکاٹ کا اعلان

منگل 14-03-2017
in فلسطین
0
0Pala6416
0
SHARES
0
VIEWS

رام اللہ – (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ کے بعد فلسطین کی ایک دوسری سیاسی جماعت ’عوامی محاذ برائے آزادی فلسطین‘ نےبھی رام اللہ اتھارٹی کے اعلان کردہ بلدیاتی انتخابات کا بائیکاٹ کردیا ہے۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق عوامی محاذ کی طرف سےجاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ فلسطینی اتھارٹی کی طرف سے مئی میں بلدیاتی انتخابات کا اعلان قومی اتفاق رائے کے منافی اور فلسطینی سیاسی قوتوں سے مشاورت کے بغیر کیا گیا۔ اس لیے عوامی محاذ بلدیاتی انتخابات میں حصہ لینے سے انکار کرتی ہے۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ فلسطینی اتھارٹی ایک طرف مغربی کنارے کے علاقوں میں بلدیات انتخابات میں مصروف ہے اور دوسری جانب سیاسی جماعتوں کے خلاف وحشیانہ کریک ڈاؤن جاری ہے۔ سیاسی جماعتوں کے کارکنان کے خلاف طاقت کا استعمال جمہوری اور سیاسی اقدار کے منافی ہے۔

عوامی محاذ نے گذشتہ روز رام اللہ میں پرامن مظاہرین پر عباس ملیشیا کے وحشیانہ تشدد کی بھی شدید مذمت کی اور کہا کہ عباس ملیشیا غرب اردن میں شہری آزادیوں اور بنیادی حقوق کو پامال کرنے میں ملوث ہے۔

بیان میں غرب اردن میں اسرائیلی فوج کے ساتھ فلسطینی اتھارٹی کے سیکیورٹی تعاون کی بھی شدید مذمت کی اور کہا کہ فلسطینی ملیشیا اسرائیلی ریاست کے ایماء پر فلسطینی سیاسی اور مزاحمتی تنظیموں کے خلاف کریک ڈاؤن کررہی ہے۔

عوامی محاذ کا کہنا ہے کہ فلسطینی اتھارٹی کی طرف سے اعلان کردہ بلدیاتی انتخابات کے لیے اس وقت فضاء سازگار نہیں۔ فلسطینی اتھارٹی نے غزہ کی پٹی میں بلدیاتی انتخابات نہ کرانے کا اعلان کرکے آمرانہ طرز عمل کا مظاہرہ کیا ہے۔

Tags: americafacebookgamesgazagoogleisraelisraelijerusalemkillerlondonMatrixnebluspalestineparisramallahThirdIntifadatrumpUnitedForPalestinewashingtonwestbankyoutubezionistzombieعوامی محاذ کا فلسطین کے بلدیاتی انتخابات کے بائیکاٹ کا اعلان
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.