مقبوضہ فلسطین کے رملہ جیل میں 76 دنوں سے مسلسل بھوک ہڑتال کرنے والے فلسطینی اسیر حسام مطر کی حالات غیر ہونے پر انہیں تل ہارشوما ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
اس امر کا اظہار فلسطینی قیدیوں کی بہبود کے لئے کام کرنے والی فلسطین پرزنر سوسائٹی [پی پی ایس] نے گذشتہ روز ایک بیان میں کیا۔
بیان کے مطابق اسیر کی تیزی سے بگڑتی صحت کے علی الرغم حسام کے وکیل کو ان سے ملنے نہیں دیا جا رہا۔ ‘حسام کے وکیل اپنے مٶکل کی صحت کے بارے میں جاننے کے لئے آج ایک مرتبہ پھر ان سے ملاقات کی کوشش کریں گے۔’
مقبوضہ بیت المقدس سے تعلق رکھنے والے دو بچوں کے والد حسام مطر کو سن 2007ء میں گرفتار کیا گیا، جس کے بعد انہیں ایک اسرائیلی عدالت نے عمر قید کی سزا سنائی تھی۔
بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین
