• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

عرب ممالک کا دشمن ایران نہیں، اسرائیل ہے:اسلامی جہاد

جمعرات 28-05-2015
in فلسطین
0
plf iran-notenemy
0
SHARES
0
VIEWS

فلسطینی مزاحمتی تنظیم "اسلامی جہاد” نے واضح کیا ہے کہ جماعت کسی عرب یا پڑوسی ملک کے اندرونی معاملات میں دخل اندازی نہیں کرنا چاہتی۔ ہم صرف فلسطین کی آزادی کے لیے جدو جہد کررہے ہیں مسئلہ فلسطین کو علاقائی تنازعات میں نہیں الجھانا چاہتے۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق اسلامی جہاد نے گذشتہ روز ذرائع ابلاغ میں آنے والی ایک خبر میں اپنا رد عمل ظاہرکیا ہے جس میں کہا گیا تھا کہ شام میں جاری بغاوت کی تحریک میں اسلامی جہاد کی جانب سے کوئی کردار ادا نہ کرنے پرایران اور اسلامی جہاد میں اختلافات پیدا ہوئے ہیں۔

اس خبر کے رد عمل میں اسلامی جہاد نے اپنا موقف واضح کیا ہے کہ جماعت کسی عرب ملک کے اندرونی میں مداخلت نہیں کرنا چاہتی کیونکہ ہمارا مقصد صرف فلسطین کی آزادی کے لیے جدو جہد کرنا ہے۔ اس لیے ہم مسئلہ فلسطین کو علاقائی تنازعات میں نہیں الجھانا چاہتے ہیں۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ ذرائع ابلاغ کی جانب سے اسلامی جہاد کو درپیش مالیات بحران سے متعلق خبریں بھی سامنے آئی ہیں جن کے ذریعے انتشار پھیلانے کی کوشش کی گئی ہے۔ اسلامی جہاد کو کسی قسم کے مالیاتی بحران کا سامنا نہیں ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ ایران عرب ممالک کا دشمن نہیں اورنہ ہی تہران سے کسی ملک کوخطرہ ہے۔ تاہم اگر عرب ممالک کا کوئی دشمن ہے تو وہ اسرائیل ہے جس نے عرب سرزمین پرغاصبانہ تسلط جما رکھا ہے۔

اسلامی جہاد کا کہنا ہے کہ اس کا مشن فلسطین کی آزادی کے لیے مسلح جدو جہد کرنا ہے اور جماعت قوم کی آزادی کی خاطر ہرطرح کی قربانیاں دیتی رہے گی۔ اسلامی جہاد پورے صبر اور ثابت قدمی کے ساتھ وطن عزیز کی آزادی کے لیے قربانیاں دینے کے مشن سے پیچھے نہیں ہٹے گی۔

 

بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.