• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

عرب لیگ کی اسرائیلی قبضے کے خاتمے کے لیے فلسطینی فریم ورک کی حمایت

پیر 08-09-2014
in فلسطین
0
plf framework
0
SHARES
1
VIEWS

عرب وزراء خارجہ نے فلسطینی اتھارٹی کے سربراہ محمود عباس کی جانب سے فلسطینی اراضی پراسرائیل کے ناجائز تسلط کے خاتمے سے متعلق تیار کردہ فریم ورک کی حمایت کی ہے اور اقوام متحدہ پر زور دیا ہے کہ وہ آزاد فلسطینی ریاست کےقیام کے لیے تعاون کرے۔
 
خیال رہے کہ حال ہی میں فلسطینی اتھارٹی کے سربراہ محمود عباس نے  چھ ماہ میں فلسطینی ریاست کےقیام  اور اسرائیلی قبضے کے خاتمے کا ایک فارمولہ پیش کیا تھا جس پر اقوام متحدہ کے ذریعے عمل درآمد کی تجویز پیش کی گئی تھی۔
 
گذشتہ روز قاہرہ میں عرب لیگ کے وزرائے خارجہ سطح کے اجلاس میں ایک مرتبہ پھر فلسطینی ریاست کے قیام کا پرزور مطالبہ کیا گیا۔ اجلاس کے آخر میں جاری اعلامیے میں کہا گیا کہ اقوام متحدہ، یورپی یونین، روس اور امریکا پر مشتمل مشرق وسطیٰ میں قیام امن کے لیے قائم گروپ چار اسرائیل کو فلسطینی ریاست کےقیام کے حوالے سے عالمی قراردادوں کا پابند بنائے۔ نیز عالمی برادری ارض فلسطین سے صہیونی تسلط کے خاتمے کے لیے بامقصد بات چیت کے لیے اسرائیل پر دباؤ ڈالے۔
 
عرب وزراء خارجہ نے فلسطین ریاست کے تمام عالمی اداروں اور بین الاقوامی معاہدوں میں شمولیت کی حمایت کی اور فلسطینی اتھارٹی کے سربراہ محمود عباس کی سربراہی میں قائم قومی حکومت کے ساتھ ہر ممکن تعاون جاری رکھنے کا بھی یقین دلایا۔
 
عرب لیگ نے تمام دوست ممالک سے فلسطین میں اسرائیلی جارحیت کی روک تھام اور غزہ کی پٹی کی تعمیر نو کے لیے بڑھ چڑھ کر امداد کی فراہمی کا بھی مطالبہ کیا۔ اعلامیے میں کہا گیا کہ قاہرہ میں فلسطین ۔ اسرائیل جنگ بندی معاہدے کی رو سے اسرائیل غزہ کی ناکہ بندی ختم کرنے کا پابند ہے لیکن ابھی تک صہیونی حکومت کی جانب سے مکمل طور پر پابندیوں کا خاتمہ نہیں کیا گیا ہے۔

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.