• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

عرب لیگ کا فلسطینی خواتین پر ڈھائے جانے والے مظالم بند کرانے کا مطالبہ

پیر 09-03-2015
in فلسطین
0
plf torture-on-women
0
SHARES
0
VIEWS

عرب لیگ نے فلسطین میں اسرائیلی فوج کے ہاتھوں فلسطینی خواتین کے ساتھ مبینہ بدسلوکی اور ان پر ڈھائے جانے والے مظالم کی شدید مذمت کرتے ہوئے عالمی برادری سے فلسطینی خواتین کو صہیونی اوباشوں سے تحفظ دلانے کا مطالبہ کیا ہے۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق قاہرہ میں عرب لیگ کے صدر دفتر سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ اسرائیل فلسطینی خواتین کےساتھ کھلے عام غیر انسانی سلوک کرتے ہوئے عالمی قوانین اور بین الاقوامی معاہدوں کی صریح خلاف خلاف ورزی کا مرتکب ہو رہا ہے۔

ملک کے دیگر شہریوں کی طرح خواتین کو بھی صنفی امتیاز کا سامنا ہے اور صہیونی ریاست دانستہ طور پر فلسطینی خواتین کے حقوق کی پامالی کر رہی ہے۔ بیان میں انسانی حقوق کی عالمی تنظیموں اور بین الاقوامی برادری سے مطالبہ کیا گیا کہ وہ اسرائیل پر فلسطینی خواتین پر مظالم ڈھائے جانے کا سلسلہ روکنے کے لیے دبائو ڈالیں اور خواتین کے ساتھ ہرقسم کے امتیازی سلوک کا تدارک کرائیں۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ صہیونی ریاست کی طرف سے فلسطینی خواتین کو بھی شہریت سے محروم رکھا جا رہا ہے۔ خواتین کے حوالے سے عدم مساوات پر مبنی قوانین وضع کیے جا رہے ہیں جن کے نتیجے میں فلسطینی خواتین کو دوسرے اور تیسرے درجے کا شہری قرار دینے کی سازش کی جا رہی ہے۔ یہ طرز عمل نہایت تباہ کن اور خطرناک نتائج کا حامل ثابت ہو رہا ہے۔

عرب لیگ کا کہنا ہے کہ مشرق وسطیٰ میں جاری شورش کے پس پردہ غیر منصفانہ طبقاتی تقسیم کا بھی بڑا عمل دخل ہے۔ تنظیم نے عرب ممالک پر زور دیا کہ وہ اپنے ہاں خواتین کے ساتھ ہونے والی نا انصافیوں کی روک تھام کے لیے موثر اقدامات کریں اور طبقاتی تقسیم کا خاتمہ یقینی بناتے ہوئے انسانی حقوق کی عمل داری کرائیں۔

 

بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.