• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

عراق:فلسطینی آبادیوں پر پولیس کے چھاپے،درجنوں گرفتار

جمعہ 23-03-2012
in فلسطین
0
plf police_searching
0
SHARES
4
VIEWS

plf police_searching

عراق کے دارالحکومت بغداد کے نواح میں فلسطینی آبادیوں اور مہاجر کیمپوں میں عراقی پولیس اور سیکیورٹی فورسز نے تلاشی کا نیا سلسلہ شروع کیا ہے جس کے نتیجے میں درجنوں افراد کو حراست میں لیا گیا ہے۔

 

مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق بغداد کے جنوب مشرق میں فلسطینی بلدیات میں کم سے کم گیارہ سو فلسطینی خاندان آباد ہیں۔ فلسطین عراق رابطہ گروپ نے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ جمعرات اور جمعہ کی درمیانی شب کئی 500 پولیس اہلکاروں، خفیہ اداروں کے اہلکاروں اور دیگر سیکیورٹی فورسز نے اچانک فلسطینی آبادیوں کا گھیراؤ کیا، جس کے بعد ایک ایک گھر کی جامہ تلاشی کا سلسلہ شروع ہو گیا جو رات گئے تک جاری رہا۔ گھرگھر تلاشی اور چھاپہ مار کارروائیوں کے دوران شہریوں کو زد و کوب کیا۔
خیال رہے کہ فلسطینی آبادیوں کی تازہ تلاشی ایک ایسے وقت میں لی گئی ہےجب دو روز قبل پولیس نے ایک معمر شہری سمیت تین فلسطینیوں کو حراست میں لینے سے قبل سرعام وحشیانہ تشدد کا نشانہ بنایا تھا جس کے بعد انہیں نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا۔ ابھی تک ان کے بارے میں معلوم نہیں ہوسکا کہ وہ کہاں اور کس حال میں ہیں۔
فلسطین ۔ عراق رابطہ گروپ نے پولیس کے چھاپوں اور تلاشی کی شدید مذمت کی ہے۔ انسانی حقوق کے گروپ کا کہنا ہے کہ فلسطینی آبادیوں میں پولیس کا گھس کر نہتے شہریوں کو تشدد کا نشانہ بنانا بغداد میں متعین فلسطینی ہائی کمیشن کی سفارتی ناکامی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

 

بشکریہ: مرکز اطلاعات فلسطین

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.