اسلامی تحریک مزاحمت [حماس] کے مہاجر امور محکمے کے سربراہ ڈاکٹر عصام عدوان نے عرب پارلیمنٹوں سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ فلسطینی مہاجرین کی واپسی کے لئے بنائے گئے فلسطینی قانون ساز کونسل کے قانون کو اپنا لیں۔
عدوان نے یہ بیان قاہرہ میں فلسطینی نکبہ کے 65 سال مکمل ہونے کی یاد میں اسلامی امور کی سپریم کونسل اور مصری وزارت اوقاف کے زیر اہتمام ہونے والی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے دیا۔
عدوان نے عرب ممالک سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ خطے کی سطح پر اور بین الاقوامی سطح پر فلسطینیوں کے واپسی کے حق کی حمایت کریں۔ انہوں نے مزید بتایا کہ فلسطینی مہاجرین کو وطن واپسی اور نقصان کے ازالے کا بین الاقوامی سطح پر تسلیم شدہ حق حاصل ہونا ہے۔
اس کانفرنس میں فلسطینی مہاجر معاملات پر آواز اٹھانے والے نامور لوگوں جیسے کہ مصری اور فلسطینی وزرائے اوقاف اور مذہبی امور اور ان کے علاوہ دوسری نامور شخصیات نے شرکت کی۔
بشکریہ:مرکز اطلاعات فلسطین
