• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

عباس ملیشیا کے کریک ڈاؤن میں حماس کے گیارہ ارکان گرفتار

ہفتہ 07-06-2014
in فلسطین
0
plf 11 members
0
SHARES
0
VIEWS

فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے مختلف شہروں میں فلسطینی اتھارٹی کے ماتحت سیکیورٹی اداروں نے کریک ڈاؤن میں اسلامی تحریک مزاحمت”حماس” کے کم سے کم گیارہ ارکان کو حراست میں لے لیا ہے۔

مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق حماس کی جانب سے جاری ایک بیان میں بتایا گیا ہے کہ عباس ملیشیا نے جمعہ کی صبح سے ہفتے کی رات تک مغربی کنارے کے کئی شہروں میں حماس کے دفاتر پر چھاپے مارے اور ایک درجن کارکنوں کو حراست میں لے لیا گیا۔

فلسطینی اتھارٹی کے انٹیلی جنس حکام نے طولکرم میں ایک کارروائی میں سماجی کارکن ریاض بدیر کو اس کی دکان سے اٹھا کر حراست مرکز منتقل کر دیا۔

ادھر مغربی کنارے کے مختلف شہروں میں سیاسی جماعتوں کےخلاف عباس ملیشیا کے کریک ڈاؤن کے خلاف احتجاجی مظاہرے بھی جاری ہیں۔ گذشتہ روز طولکرم میں خواتین کی ایک احتجاجی ریلی پر عباس ملیشیا کے غنڈوں نے وحشیانہ تشدد کیا جس کے نتیجے میں کئی خواتین زخمی ہوئی ہیں۔ یہ ریلی سیاسی کارکنوں کی گرفتاریوں کے خلاف احتجاج اور اسرائیلی جیلوں میں پابند سلاسل بھوک ہڑتالی اسیران سے اظہار یکجہتی کے لیے نکالی گئی تھی۔

اطلاعات کے مطابق نابلس میں عباس ملیشیا نے ایک کارروائی میں الشریعہ کالج کے ایک طالب علم عمر ندی کو اس کے گھر پرچھاپے کے دوران حراست میں لے لیا۔ عباس ملیشیا نے الخلیل شہر میں چھاپوں کے دوران سابق اسیر احمد محمد الحروب کو گرفتار کر لیا۔ احمد کو اسرائیلی جیل سے رہا ہوئے ابھی فقط دس دن گذرے تھے۔

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.