
کوآرڈینیٹر کی تعیناتی اس بات کا ثبوت ہے کہ اسرائیل اور فلسطینی اتھارٹی کے مابین سکیورٹی تعاون دراصل امریکی دباؤ کی وجہ سے ہے۔ سامی ابوزھری نے ’’مرکز اطلاعات فلسطین‘‘ سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکی وزیر دفاع جنرل پال بوشونگ کی جنرل مائیکل مولر کی جگہ تعیناتی جہاں ایک جانب اسرائیل کی مدد کا اظہار کرتی ہے وہیں اس سے اسرائیل کو سکیورٹی فراہم کرنے کے لیے فلسطینی اتھارٹی کے بیرونی طاقتوں کے تعلقات کو بھی آشکار کرتی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ حالیہ امریکی مداخلت سے اس بات کی تائید ہوگئی ہے کہ فلسطینی اتھارٹی کا قومی مفاد کے ساتھ کوئی تعلق نہیں بلکہ اس کا کام صرف اسرائیلی اور بیرونی مفادات کے لیے کام کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ امریکی سکیورٹی کوآرڈینیٹر کی تعیناتی فلسطینی تنظیموں کے مابین ہونے والی مفاہمت کے بھی منافی ہے۔
بشکریہ: مرکز اطلاعات فلسطین
