فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق اسیر فادی عبدالدائم کے اہل خانہ نے رام اللہ میں فلسطینی اتھارٹی کے ہیڈ کواٹر کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا۔ انہوں نے ہاتھوں میں بینرز اور اسیر فادی کی تصاویر اٹھا رکھی تھیں۔
اسیرکے اہل خانہ کا کہنا ہے کہ انہیں اطلاعات ملیں ہیں کہ عباس ملیشیا کے جلادوں نے فادی عبدالدائم کو وحشیانہ تشدد کانشانہ بنایا ہے۔ اسیر 36 سالہ فادی عبدالدائم کے اہل خانہ کا کہنا ہے کہ فادی کی جیل سے رہائی تک عباس ملیشیا کے خلاف احتجاج کا سلسلہ جاری رکھیں گے۔
خیال رہے کہ فادی عبدالدائم کو عباس ملیشیا کے ایجنٹ ماضی میں بھی متعدد مرتبہ حراست میں لے کر تشدد کا نشانہ بنا چکے ہیں۔ انہیں ہربار سیاسی بنیادوں پر حراست میں لیا جاتا ہے اور دوران حراست وحشیانہ تشدد کانشانہ بنایا جاتا ہے۔