• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
منگل 4 نومبر 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

عباس ملیشیا کی کارکنوں کے خلاف کارروائیاں جاری، حماس کی شدید مذمت

اتوار 24-07-2016
in فلسطین
0
0Pala1974
0
SHARES
0
VIEWS

(فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے مختلف شہروں میں صدر محمود عباس کے ماتحت سیکیورٹی فورسز کی جانب سے سیاسی کارکنوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔ دوسری جانب اسلامی تحریک مزاحمت ’’حماس‘‘ نے غرب اردن میں سیاسی کارکنوں کے خلاف عباس ملیشیا کے کریک ڈاؤن کی شدید مذمت کی ہے۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق گذشتہ روز عباس ملیشیا کے اہلکاروں نے غرب اردن کے مختلف شہروں میں سیاسی جماعتوں کے کارکنوں کے گھروں پر چھاپے مارے۔ جنین شہر میں عباس ملیشیا کے اہلکاروں نے مقامی شہری یوسف التایہ کے گھر پردھاوا بولا اور گھر میں قیمتی سامان کی توڑپھوڑ کے بعد خواتین اور بچوں کو زد و کوب کیا۔

یوسف التایہ کے اہل خانہ کا کہنا ہے کہ عباس ملیشیا کے اہلکار گھر میں اسلحہ کی تلاش کے بہانے کئی گھنٹے تک تلاشی لیتے رہے۔ اس دوران خواتین اور بچوں کو ایک کمرے میں بند کر دیا گیا تھا۔ اہل خانہ کو کئی گھنٹے حبس بے جا میں رکھا گیا۔

ادھر عباس ملیشیا نے جنین شہر سے مزید دو فلسطینی سیاسی کارکنوں کو حراست میں لے لیا جب کہ دسیوں گرفتار کارکنوں کو بدستور پابند سلاسل رکھا گیا ہے۔

حماس کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں سیاسی کارکنوں کی گرفتاریوں کی شدید مذمت کی گئی ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ عباس ملیشیا نے رام اللہ میں سابق اسیر ادیب وھدان کو رنتیس کے مقام سے حراست میں لے لیا۔

اس کے علاوہ جامعہ الخلیل ہے طالب علم طارق التمیمی کو بھی سیاسی بنیادوں پر حراست میں لیا گیا۔ عباس ملیشیا کے اہلکاروں نے جامعہ النجاح کے طالب علم عبادہ ابو ریان کو بھی انٹیلی جنس کے دفتر میں طلب کر کے گرفتار کر لیا جب کہ فرعتا کے رہائشی نوجوان غازی الطویل کو بھی سیکیورٹی مرکزطلب کیا گیا ہے۔

Tags: americafacebookgamesgazagoogleisraelisraelijerusalemkillerlondonneblusobamapalestineparisramallahThirdIntifadaUnitedForPalestinewashingtonwestbankyoutubezionistzombieعباس ملیشیا کی کارکنوں کے خلاف کارروائیاں جاری، حماس کی شدید مذمت
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.