• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

عباس ملیشیا کی کارروائی،الاقصیٰ ٹی وی کا فوٹو گرافر گرفتار

منگل 24-02-2015
in فلسطین
0
plf fotographer-arrested
0
SHARES
2
VIEWS

فلسطینی اتھارٹی کی نام نہاد پولیس نے صحافی اور اقصیٰ ٹی وی چینل کے کیمرہ مین 30 سالہ اسید عبدالمجید عمارنہ کو مغربی کنارے کے بیت لحم شہر میں قائم ایک سیکیورٹی مرکز میں طلبی کے بعد حراست میں لے لیا۔

عمارنہ کے اہل خانہ نے مرکز اطلاعات فلسطین کو بتایا کہ ایک روز قبل ان کے بیٹے کو ایک نامعلوم شخص نے فون پر بتایا کہ وہ بیت لحم کا سیکیورٹی افسر بات کر رہا ہے۔ اس نے عبدالمجید عمارنہ کو صبح دس بجے ایک سیکیورٹی مرکز میں پیش ہونے کی ہدایت کی۔ جب وہ وقت مقررہ پر سیکیورٹی مرکز پیش نہ ہوسکا تو ایک بار پھر اسے فون کرکے بلایا گیا۔

اسیر صحافی کے اہل خانہ کا کہنا ہے کہ عمارنہ نے عباس ملیشیا کے اہلکاروں کی جانب سے آنے والی ٹیلیفون کالز کے بارے میں فلسطینی پریس کلب کو بھی باخبر رکھا۔ اہل خانہ کا کہنا ہے کہ اسید عبدالمجید عمارنہ کسی خلاف قانون اقدام کا مرتکب نہیں ہوا ہے۔ اہل خانہ نے عباس ملیشیا کی جانب سے صحافی کی بلا جواز گرفتار کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے آزادی صحافت پر قدغنیں لگانے کی سازش قرار دیا۔

یاد رہے کہ اسید عمارنہ کو اس سے قبل بھی دسیوں مرتبہ فلسطینی سیکیورٹی ادارے اپنے ہاں طلب کر کے اسے پریشان کرنے اور اس کی پیشہ ورانہ ذمہ داریوں میں رکاوٹ پیدا کرنے کی کوشش کرتے رہے ہیں۔

 

بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.