• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

عباس ملیشیا کی اسرائیل نوازی جاری، طولکرم میں بڑے پیمانے پر حماس حامیوں کی پکڑ دھکڑ

پیر 11-06-2012
in فلسطین
0
plf hamas4
0
SHARES
0
VIEWS

مغربی کنارے کی فلسطینی اتھارٹی نے یہودی بستیوں کی تعمیر نہ روکنے کے باوجود صہیونی سکیورٹی فورسز کے ساتھ سکیورٹی تعاون جاری رکھتے ہوئے

شہر طولکرم سے فلسطینی مزاحمتی و سیاسی تنظیم حماس کے حامیوں کی بڑی تعداد کو گرفتار اور دسیوں کو تفتیش کے لیے طلب کرلیا ہے۔

طولکرم میں اتھارٹی کی سکیورٹی فورسز نے شہر کے جید عالم امام اور معروف رہنما اڑتیس سالہ امام مسجد شیخ عمار مناخ کو ان کے گھر سے گرفتار کرلیا۔ مقامی افراد نے بتایا کہ سکیورٹی اہلکاروں کی بڑی تعداد نے گھر میں گھس کر توڑ پھوڑ کی، دو گھنٹے تک گھر میں موجود سامان کی تلاشی لی جاتی رہی۔ اہلکاروں نے شیخ مناخ کے کمپیوٹر اور دیگر دستاویز بھی قبضے میں لے لیں۔ یاد رہے کہ شیخ مناخ اسرائیلی قید میں بھی رہ چکے ہیں اور فلسطینی اتھارٹی کی فورسز بھی انہیں متعدد مرتبہ سیاسی بنیادوں پر حراست میں رکھ چکی ہیں۔

شہر کی ایک لمای کالونی میں پینتالیس سالہ شہری محمد صافی اور ان کے باسل ابو حجر، انتیس سالہ، کو بھی گرفتار کرلیا گیا۔ اس کارروائی میں بھی اہلکاروں نے گھر میں موجود کمپیوٹر قبضے میں لے لیا۔ ابو حجر کو اس سے قبل بھی عباس ملیشیا انہیں گرفتار کر چکی ہے۔ ادھر شہر بھر میں عباس حکومت کی سکیورٹی فورسز نے متعدد افراد کو تفتیش کے لیے طلبی کے نوٹسز جاری کیے۔ جن افراد کو پوچھ گچھ کے لیے طلب کیا گیا ان میں معروف نوجوان فلسطینی لیڈر 33 سالہ ریاض بدیر، 38 سالہ شیخ رائد قوزح، 38 سالہ منیر ذیاب، 31 سالہ سعید ابو خیط، 38 سالہ معتصم شلبایہ بھی شامل ہیں۔
شہری ذرائع نے بتایا کہ گرفتاریوں اور طلبیوں کی ان کارروائیوں کے دوران شہریوں کے ساتھ جانوروں کا سا سلوک کیا گیا، متعدد افراد کو تشدد کا نشانہ بھی بنایا گیا۔

بشکریہ: مرکز اطلاعات فلسطین

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.