اسرائیلی فوج کے ایک باوثوق ذریعے نے اطلاع دی ہے کہ فلسطینی اتھارٹی اور اسرائیل کے درمیان جاری امن مذاکرات ناکام ہونے کے باوجود صدر عباس کے زیرکمانڈ سیکیورٹی اداروں کا اسرائیلی فوج کے ساتھ تعاون جاری رہے گا۔
اسرائیلی فوجی ذرائع کے مطابق فلسطینی اتھارٹی اور اسرائیل کے درمیان امن بات چیت تعطل کا شکار ہوئی ہے مگر اس کے دو طرفہ سیکیورٹی تعاون پر کسی قسم کے منفی اثرات مرتب نہیں ہوئے ہیں اور نہ ہی اس سلسلے میں کوئی تبدیلی آئی ہے۔
اسرائیلی فوج کے مقرب سمجھے جانے والے عبرانی اخبار "یدیعوت احرونوت” کی رپورٹ کے مطابق عسکری ذرائع نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ فلسطینی اتھارٹی اور اسرائیل کے درمیان امن مذاکرات ناکام ہونے کا قوی اندیشہ ہے، کیونکہ فریقین نے ایک دوسرے کے مطالبات تسلیم کرنے سے انکار کردیا ہے۔
ایک سوال کے جواب میں اسرائیلی فوجی عہدیدار کا کہنا تھا کہ فلسطینی اتھارٹی اسرائیل کے درمیان امن مذاکرات کی ناکامی کے بعد اگر فلسطینی اتھارٹی نے اسرائیل سے سیکیورٹی تعاون ختم کردیا تو رام اللہ کو اسرائیل کی طرف سے سخت نوعیت کی پابندیوں کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔
بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین
