• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

عباس ملیشیا نے کینسرکے مریض فلسطینی میاں بیوی کو اشتہاری قراردے دیا

جمعرات 11-06-2015
in فلسطین
0
plf couple-absconder
0
SHARES
0
VIEWS

فلسطینی اتھارٹی کے زیرانتظام انٹیلی جنس حکام کی اندھے پن کی ایک تازہ مثال سامنے آئی ہے جس میں انہوں نے ایک کینسرکے مرض میں مبتلا فلسطینی اور اس کی بیوی کو اشتہاری قراردے کران کی فوری گرفتاری کے احکامات جاری کیے ہیں اورساتھ ہی حکم دیا ہے کہ وہ جہاں بھی ہیں خود کو حکام کے حوالے کردیں۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق عباس ملیشیا کی جانب سے جاری ایک تازہ نوٹس میں کہا گیا ہے کہ سابق اسیر 42 سالہ بسام امین السائح اور اس کی اہلیہ سیکیورٹی اداروں کو مطلوب ہیں۔

مریض فلسطینی بسام کے خاندان کے ایک ذریعے نے بتایا کہ گذشتہ روز عباس ملیشیا کے انٹیلی جنس حکام نے ان کے گھرپرچھاپہ مارا اور بسام اور اس کی اہلیہ کو حراست میں لینے کی کوشش کی ہے تاہم گھرپرموجود نہ ہونے کے باعث ان کی گرفتاری عمل میں نہیں لائی جاسکی۔ اس کے بعد سیکیورٹی فورسز نے انہیں اشتہاری قرار دے کر آئندہ اتوار تک خود کو حکام کے حوالے کرنے کا نوٹس جاری کیا ہے۔

خیال رہے کہ بسام السائح  دوہرے کینسر کا شکار ہیں۔ سنہ   2011 ء میں ان کی ہڈیوں کے کینسر کی تشخیص ہوئی تھی جبکہ سنہ 2013 ء میں خون کے کینسر کی بھی تشخیص ہوچکی ہے جس کے باعث وہ زیادہ تر اسپتال ہی میں وقت گذارتے ہیں۔ ان کے دل میں بھی اکثر تکلیف رہتی ہے اور دل کی دھڑکن بھی معمول سے زیادہ ہے۔ ان کی اہلیہ منیٰ ابو بکرکو تین ماہ قبل اسرائیلی فوج نے حراست میں لے رکھا ہے۔

بسام السائح خود بھی طویل عرصے تک اسرائیل کی جیلوں میں قید رہے ہیں۔ انہیں عباس ملیشیا کی جانب سے بھی سیاسی بنیادوں پر متعدد مرتبہ حراست میں لیا جا چکا ہے۔ ان کی پہلی گرفتاری سنہ 1996 ء میں عمل میں لائی گئی۔ سنہ 2008 اور 2009 ء کے دوران عباس ملیشیا نے انہیں حراست میں لیا اور جنید نامی جیل میں وحشیانہ تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔

 

بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.