• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
منگل 4 نومبر 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

عباس ملیشیا اسرائیلی فوج کی راہ پر چل پڑی،فلسطینیوں کاماورائے عدلت قتل

پیر 22-08-2016
in فلسطین
0
0Pala4103
0
SHARES
0
VIEWS

(فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے شمالی شہر نابلس میں تین روز قبل فلسطینی اتھارٹی کی سیکیورٹی فورسز کے ہاتھوں دو فلسطینی نوجوانوں خالد الاغبر اور اس کے ساتھی فارس حلاوہ کی قتل کے بارے میں نئے انکشافات سامنے آئے ہیں۔ مقتول خالد الاغبر کے اہل خانہ نے کہا ہے کہ خالد اور فارس حلاوہ کو عباس ملیشیا نے فائرنگ کے تبادلے میں نہیں بلکہ حراست میں لینے کے بعد اندھا دھند گولیاں مار کر قتل کیا ہے۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق دوسری جانب فلسطینی اتھارٹی کے سیکیورٹی اداروں کا موقف ہے کہ دونوں فلسطینیوں فارس حلاوہ اور خالد الاغبر کو نابلس میں گرفتاری کی کوشش کے دوران اس وقت گولیاں لگی تھیں جب انہوں نے پولیس پارٹی پر فائرنگ کی تھی۔ قبل ازیں یہ دونوں نوجوان دو پولیس اہلکاروں کے قتل میں بھی ملوث تھے۔ تاہم دونوں فلسطینی نوجوانوں کے اہل خانہ نے عباس ملیشیا کا الزام مسترد کر دیا ہے۔

عباس ملیشیا کے حملے میں جاں بحق ہونے والے خالد الاغبر کے بھائی فرید الاغبر نے بتایا کہ عباس ملیشیا کے اہلکار جھوٹ بول رہے ہیں۔ دونوں فلسطینیوں کو ان کے گھروں سے زندہ گرفتار کیا گیا۔ دونوں میں سے کسی کے پاس کوئی اسلحہ نہیں تھا۔ وہ نہتے تھے۔ عباس ملیشیا کا یہ دعویٰ قطعاً بے بنیاد ہے کہ انہوں نے پولیس پر فائرنگ کی ہے۔

فرید نے بتایا کہ عباس ملیشیا کے اہلکار پہلے ان کے گھر میں داخل ہوئے جہاں انہوں نے خالد کو حراست میں لیا۔ اس کے بعد اس کے ساتھ فارس حلاوہ کو گرفتار کیا اور نامعلوم مقام پر لے گئے۔ کچھ دیر کے بعد ہمیں اطلاع دی گئی کہ خالد اور حلاوہ ایک پولیس مقابلے میں مارے گئے ہیں۔ ان کے لواحقین ان کی میتیں لے جائیں۔

مقتول فلسطینیوں کے اہل خانہ نے الزام عائد کیا ہے کہ فلسطینی صدر محمود عباس کے زیرکمانڈ سیکیورٹی اہلکار اسرائیلی فوج کی راہ پر چل پڑے ہیں۔ دونوں فلسطینیوں کو ماورائے عدالت قتل کیا گیا ہے۔ انہوں نے نہ تو فلسطینی پولیس کا کوئی اہلکار قتل کیا تھا اور نہ ہی انہوں نے گرفتاری کے وقت کسی قسم کی مزاحمت کی یا فائرنگ کی تھی۔ عباس ملیشیا الزام سرا سربےبنیاد اور من گھڑت ہے جس کا مقصد مقتولین کو قصور وار قرار دینا اور ان کے قاتلوں کو تحفظ دلانا ہے۔

Tags: americafacebookgamesgazagoogleisraelisraelijerusalemkillerlondonMatrixneblusobamapalestineparisramallahThirdIntifadaUnitedForPalestinewashingtonwestbankyoutubezionistzombieعباس ملیشیا اسرائیلی فوج کی راہ پر چل پڑی،فلسطینیوں کاماورائے عدلت قتل
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.