مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق پارلیمنٹ کی القدس امور سے متعلق کمیٹی کے چیئرمین ڈاکٹر احمد ابو حلبیہ نے جمعرات کے روز غزہ کی پٹی میں ایک نیوز کانفرنس سے خطاب میں کہا کہ مسجد اقصیٰ اور بیت المقدس کو جس نوعیت کے خطرات اب لاحق ہیں ماضی میں کبھی نہ تھے۔ قبلہ اول اور بیت المقدس کےخلاف جاری صہیونی سازشوں کی روک تھام عالم اسلام کی ذمہ داری ہے۔
ایک سوال کے جواب میں فلسطینی رکن پارلیمنٹ نے کہا کہ اسرائیل کی جانب سے مسجد اقصیٰ کے صحنوں کو یہویوں کے لیے پبلک پارکوں میں تبدیل کرنا صہیونیوں کی قبلہ اول کو نقصان پہنچانے کی شرمناک سازش ہے۔ اسرائیل ایک منظم سازش کے تحت قبلہ اول کے لیے وقف مقامات کو یہودیوں کو دے رہا ہے تاکہ یہودی آباد کار زیادہ سے زیادہ کارروائیوں میں قبلہ اول کو نقصان پہنچا سکیں۔ ڈاکٹر احمد ابو حلیبہ نے مسلم ممالک پر زور دیا کہ وہ مسجد اقصیٰ اور بیت المقدس کے تحفظ کے لیے باقاعدہ ایک فوج تشکیل دیں جو قبلہ اول کا دفاع کرسکے۔