• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

عالمی یوم القدس اسلامی تحریک بن گئی ہے، مولانا سید عبدالحسین

اتوار 28-07-2013
in فلسطین
0
plf aqsa2-mosque-Dome-of-the-Rock copy
0
SHARES
0
VIEWS

عالمی مجلس تقریب مسالک اسلامی کے نمائندے مولانا سید عبدالحسین کشمیری نے جامع مسجد سونہ پاہ بیروہ میں جمعہ کے دوسرے خطبے میں مسلمانوں کے درمیان 90 فیصد سے زائد مشترکات اور 10 فیصد سے کم اختلافات کی وضاحت کرتے ہوئے مذہبی و مسلکی جھگڑے کو نامطلوب قرار دیتے ہوئے کہا کہ مذہب اور مسلک کے نام پر صرف مناظرہ، مباہلہ اور مکالمہ دیکھنے کو ملنا چاہئے نہ کہ لڑائی جھگڑا کیونکہ صرف رشتوں اور حقوق کو لے کر اختلافات اور جگڑے کی گنجائش ہے لیکن مسلک اور مذہب پر لڑنا جھگڑنا عقل و انصاف سے دور ہے،

انہوں نے اپنے خطبے میں اتحاد و تقریب کی ثقافت کو فروغ دینے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ بانی انقلاب اسلامی ایران حضرت امام خمینی رضوان اللہ تعالٰی علیہ نے فرمایا ہے کہ اتحاد کو پارہ پارہ کرنے والے شیطان کی جماعت میں سے ہیں، اگرچہ ان سے نماز شب (تہجد) نہ چھوٹتی ہو۔

انہوں نے مزید کہا کہ دور حاضر میں اتحاد و تقریب کی ثقافت کی حفاظت و فروغ دینا ہر زمانے سے زیادہ لازمی امر ہے، مغربی دنیا خاص کر صیہونیت اور امریکہ نے عالم اسلام کو پوری طرح اپنا غلام بنا ڈالا تھا لیکن انقلاب اسلامی کی کامیابی سے غلامی کی ایک بڑی اور کلیدی زنجیر (ایران میں شاہی حکومت) ٹوٹ گئی، جس سے باقی زنجیریں آہستہ آہستہ ڈھیلی پڑتی جا رہی ہیں اور عالم اسلام شاہنشاہیت اور آمریت سے نکل کر اسلامی جمہوریت کی طرف نکل پڑی ہے، جس سے امریکہ اور اسرائیل کے سارے منصوبے چور چور ہوتے نظر آرہے ہیں۔
اپنے خطاب کے آخر میں مولانا سید عبدالحسین نے ماہ مبارک رمضان کے آخری جمعہ کے حوالے سے بانی انقلاب حضرت امام خمینی رضوان اللہ تعالٰی علیہ کی اپیل کو دہراتے ہوئے کہا کہ امام خمینی رضوان اللہ تعالٰی علیہ نے ماہ مبارک رمضان کے آخری جمعہ کو روز قدس کا نام دے کر مسلمانوں کو اپنے حقوق کی بازیابی کیلئے متحد و منسجم طور پر ہم صدا ہونے کی اپیل کی تھی اور آج ان 34 سالوں میں روز قدس ایک عالمگیر اسلامی تحریک بن گئی ہے، اسلئے اس تحریک میں شامل ہونے کیلئے امریکہ اور اسرائیل کے خلاف صدائے احتجاج بلند کرنے کیلئے ہر روزہ دار کو جمعۃ الوداع کے موقعہ پر یوم القدس کے ریلیوں میں بھرپور شرکت کرنی چاہئے۔

 

 

 

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.