• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

عالمی پارلیمنٹ کے اسپیکر کا دورہ:فلسطینی پارلیمنٹ کو نظرانداز کرنے پر سخت تنقید

جمعہ 31-07-2015
in فلسطین
0
plf ignorance-criticised
0
SHARES
0
VIEWS

فلسطینی مجلس قانون ساز کے اسپیکر ڈاکٹر عزیز دویک نے عالمی پارلیمنٹ کے اسپیکر کے دورہ فلسطین کے موقع پر اراکین پارلیمنٹ سے ملاقات کو نظرانداز کرنے کو عالمی سفارتی آداب کی خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے انہیں کڑی تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق فلسطینی مجلس قانون ساز کے اسپیکر ڈاکٹر عزیز دویک نے بین الاقوامی پارلیمنٹ کے اسپیکر "مارٹن چانگونگ” کو ایک مکتوب ارسال کیا ہے جس میں ان سے دورہ فلسطین کے دوران فلسطینی پارلیمنٹ کے ارکان سے ملاقات نہ کرنے پر سخت احتجاج کیا ہے۔

مکتوب میں کہا گیا ہے کہ عالمی پارلیمنٹ کے اسپیکر نے فلسطین کے دورے کے دوران غیر جانب داری کا مظاہرہ کرنے کے بجائے مخصوص جماعت کے بعض ارکان پارلیمنٹ، فلسطینی اتھارٹی کے عہدیداروں اور کچھ سیاسی رہ نمائوں سے ملاقات کی لیکن پارلیمنٹ کے ایک بڑے گروپ”اصلاح وتبدیلی” کے ارکان سے کسی قسم کی ملاقات نہیں کی گئی اور نہ ہی ان سے ملاقات کی خواہش کا اظہار کیا گیا۔’

ڈٓاکٹر دویک کا کہنا ہے کہ عالمی پارلیمنٹ کے اسپیکر نے دورہ فلسطین کے دوران عالمی سفارتی آداب کی خلاف ورزی کی ہے۔ انہیں اپنی غلطی تسلیم کرنا چاہیے۔

خیال رہے کہ عالمی پارلیمنٹ کے چیئرمین مارٹن چانگونگ نے حال ہی میں اسرائیل اور پھر فلسطینی علاقے کا دورہ کیا تھا جہاں انہوں نے تحریک فتح کے بعض ارکان پارلیمنٹ اور صدر محمود عباس سے ملاقات کی۔ اپنے دورے کے دوران انہوں نے فلسطینی پارلیمنٹ کے بڑے گروپ اصلاح وتبدیلی کے ارکان سے کسی قسم کی ملاقات نہیں کی۔ اصلاح وتبدیلی اسلامی تحریک مزاحمت "حماس” کا پارلیمانی بلاک ہے۔

 

بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.