• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
ہفتہ 17 اکتوبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

عالمی مارچ برائے آزادی القدس (گلوبل مارچ ٹو یروشلم) کے انتظامات , فیصلہ کن اجلاس ١٨،١٧ جنوری کو بیروت میں ہو گا۔

جمعرات 12-01-2012
in فلسطین
0
viewer
0
SHARES
1
VIEWS
viewerعالمی مارچ برائے آزادی القدس (گلوبل مارچ ٹو یروشلم) کے انتظامات , فیصلہ کن اجلاس ١٨،١٧ جنوری کو بیروت میں ہو گا۔دنیا بھر سے وفود شریک ہوں گے۔
عالمی مارچ برائے آزایئ القدس کمیٹی کا اعلان 
عالمی مارچ برائے آزادی القدس (گلوبل مارچ ٹو یروشلم) کے انتظامات کے لئے فیصلہ کن اجلاس ب١٨۔١٧ جنوری کو بیروت میں منعقد ہو گا۔دنیا بھر سے وفود شریک ہوں گے۔ان خیالات کا اظہار فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے مرکزی سرپرست رہنما علامہ قاضی احمد نورانی صدیقی نے بیروت سے جاری ہونے والے مرکزی اعلامیہ کے بعد کیا ۔فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان اور جمعیت علمائے پاکستان کے مرکزی رہنما علامہ قاضی احمد نورانی صدیقی کاکہنا تھا کہ عالمی کمیٹی برائے گلوبل مارچ ٹو یروشلم نے اس بات کا فیصلہ کیا ہے کہ ١٨۔١٧ جنوری کو
بیروت میں دنیا بھر کے وفود جمع ہو ں گے اور ٣٠ مارچ سنہ ٢٠١٢ء کو ہونے والے عالمی مارچ برائے آزادیٰ القدس کے تمام انتظامات کو حتمی شکل دی جائے گی۔
علامہ قاضی احمد نورانی صدیقی کاکہنا تھا کہ لبنان کے دارالحکومت بیروت میںہونے والے فیصلہ کن اجلاس میں عمان اور جولائی میں ہونے والے بیروت کے اجلاس میں کئے گئے فیصلہ جات کو حتمی شکل دی جائے گی جبکہ دنیا بھر کے وفود نے پہلے ہی یہ طے کر لیا ہے کہ ٣٠ مارچ کو فلسطینی سر زمین کی ٣٦ویں سالگرہ کے موقع پر مقبوضہ فلسطین کی جانب دنیا بھرسے مارچ کیا جائے گا اور قبلہاول بیت المقدس کی آزادی کے لئے پر امن احتجاج کیا جائےگا۔
ان کاکہنا تھا عالمی وفود کے اب تک دو اہم اجلاس بیروت اور اردن میں ہو چکے ہیں جس میں عالمی کمیٹیوں کی تشکیل دی جا چکی ہے تاہم جنوری کے تیسرے ہفتے میںبیروت میں ہونے والے اجلاس میں مرکزی کمیٹی برائے گلوبل مارچ ٹو یروشلم کا اعلان بھی کیا جائے گا جس میں دنیابھر سے ٤٠ افراد کو رکھا گیا ہے ۔
فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے مرکزی رہنما علامہ قاضی احمد نورانی صدیقی کاکہنا تھا کہ مرکزی کمیٹی برائے عالمی مارچ کے قیام کا مقصد ماہ فروری کے شروع میں دنیا بھر سے روانہ ہونے والے قافلوں کو اردن کی سر زمین تک لانے سمیت دنیا بھر میں گلوبل مارچ ٹو یروشلم کی تشہیر کو تیز کرنے کی ذمہ داریاں دیناہے ۔انہوں نے مزید کہا کہ عالمی مارچ برائے آزادیئ القدس کمیٹی نے پہلے ہی واضح کر دیا ہے کہ دنیا بھر سے شروع ہونے والا آزادی مارچ پر امن ہو گااور اس مارچ کا مقصد فلسطینی سر زمین اور بلخصوص یروشلم شہر کو صیہونی غاصبانہ تسلط سے نجات دلوانے کے ساتھ ساتھ غاصب صیہونی ریاست اسرائیل کو مسلمانوں کے مقدس مقامات کو یہودیانے سے باز رکھنا ہے ۔
علامہ قاضی احمد نورانی صدیقی کاکہنا تھا کہ عالمی مارچ برائے آزادیئ القدس کے لئے پاکستان بھر میں رابطے کئے جا چکے ہیں تاہم ماہ فروری میں ایک مرکزی اجلاس طلب کیا جائے گا جبکہ عالمی مارچ برائے آزادیئ القدس میں شرکت کے لئے پاکستانی شہریوں کی رجسٹریشن کا عمل بھی شروع کیا جائے گا۔اس موقع پر انہوں نے پاکستان کے عوام سے بھی اپیل کی کہ وہ عالمی مارچ برائے آزادیئ القدس میں بھرپور شرکت کریں اور اس تحریک کی حمایت میں جس حد تک ممکن ہو اقدامات کریں۔  
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.