• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

عالمی دبائو مسترد، سلامتی کونسل سے دوبارہ رجوع کریں گے: محمود عباس

پیر 05-01-2015
in فلسطین
0
plf pressurerejected
0
SHARES
0
VIEWS

فلسطینی اتھارٹی کےسربراہ محمود عباس نے کہا ہے کہ آزاد اور خود مختار فلسطینی ریاست کی حمایت کے حصول کے لیے عالمی سلامتی کونسل سے ایک بار پھر رجوع کریں گے۔ ان کا کہنا ہے کہ فلسطینی اتھارٹی عالمی اداروں کا حصہ بننے کے لیے پرعزم ہیں۔ اس سلسلے میں کسی قسم کا دبائو قبول نہیں کیا جائے گا۔

مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق صدر محمود عباس نے رام اللہ میں بیت المقدس کے حوالے سے ایک یادگاری نمائش سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم اردن سے ایک بار پھر سلامتی کونسل سے رجوع کے لیے صلاح مشورہ کریں گے۔ فلسطینی ریاست کے قیام کے لیے ہمیں اگر باربار بھی سلامتی کونسل میں جانا پڑا تو جائیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اکتیس دسمبر کو سلامتی کونسل میں فلسطینی ریاست کی قرارداد مسترد ہونے کے بعد سفارتی میدان میں کوششوں کے دروازے بندنہیں ہوئے ہیں۔ عالمی برادری فلسطینی قوم کی پشت پرکھڑی ہے۔

صدر محمود نے کہا کہ ہمیں سلامتی کونسل میں جانے کے لیے مزید عالمی حمایت درکار ہے۔ ہم اس سلسلے میں غور و خوض کررہے ہیں۔ اردن کے ساتھ صلاح مشورے کے بعد ممکن ہے ایک آدھ ہفتے کے اندر ہی ہم دوبارہ سلامتی کونسل سے رجوع کریں۔ صدر عباس کا کہنا تھا کہ ہم دوسری، تیسری اور چوتھی مرتبہ بھی سلامتی کونسل سے رجوع کریں گے۔ ہمیں امید ہے کہ کسی نہ کسی موقع پرسلامتی کونسل آزاد فلسطینی ریاست تسلیم کرتے ہوئے فلسطینیوں کو ان کےحقوق دلانے کی حمایت کرے گی۔

خیال رہے کہ فلسطینی اتھارٹی نے 31 دسمبر 2014 ء کو سلامتی کونسل میں ایک قرارداد پیش کی تھی جس میں سنہ 2017 ء تک فلسطینی ریاست کے قیام کے لیے ڈیڈ لائن دینے اور دو سال کے عرصے میں فلسطین سے اسرائیل کے قبضے کے خاتمے کا مطالبہ کیا گیا تھا۔ تاہم امریکا کی جانب سے قرارداد ویٹو کیے جانے کے بعد اسے مسترد کر دیا تھا۔ فلسطینی اتھارٹی نے فوری طور پر عالمی عدالت انصاف سے رجوع کا فیصلہ کرتے ہوئے بین الاقوامی فوج داری عدالت کی رکنیت کے لیے درخواست دے دی تھی۔
فلسطینی صدر محمود عباس کا کہنا تھا کہ سلامتی کونسل میں اس سے قبل جو قرارداد پیش کی گئی تھی اور پوری قوم کی نمائندی نہیں تھی اور آئندہ اس قرارداد میں مزید ترامیم کرکے اس میں بیت المقدس، پناہ گزینوں اور فلسطینی اسیران کا معاملہ بھی پیش کیا جائے گا۔

خیال رہے کہ سلامتی کونسل میں فلسطینی اتھارٹی کی جانب سے پیش کی گئی قرارداد کو فلسطین کی بیشتر سیاسی جماعتوں نے مسترد کر دیا تھا۔

 

بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.