• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 9 مئی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

عالمی برادری مظلوم فلسطینیوں کو صہیونی مظالم سے تحفظ دلائے:عرب لیگ

اتوار 18-11-2012
in فلسطین
0
plf arab league2
0
SHARES
0
VIEWS

عرب لیگ نے عالمی برادری سے مظلوم فلسطینی عوام کوصہیونی مظالم سے ہرممکن تحفظ دلانے کا مطالبہ کیا ہے۔ مصر کے دارالحکومت قاہرہ میں عرب لیگ کے ہنگامی اجلاس میں عالمی برادری سے مطالبہ کیا گیا کہ وہ فلسطین میں اسرائیلی ریاستی دہشت گردی کا سلسلہ بند کرانے کے لیے ٹھوس اقدامات کرے۔ فلسطینی شہریوں، ان کی لیڈرشپ، زمین اور املاک کو صہیونی جارحیت اور تباہ کاریوں سے بچایا جائے۔

مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق عرب لیگ کے قاہرہ میں ہفتے کے روز ہوئے وزراء خارجہ کے اجلاس میں غزہ کی پٹی میں اسرائیلی فوج کی یلغار کی شدید مذمت کی گئی اور عالمی دہشت گردی قرار دیتے ہوئے اسے فوری طور پر بند کرنے کا مطالبہ کیا گیا۔ اجلاس کے بعد میڈیا کو جاری ایک بیان میں کہا گیا کہ عالمی برادری کی ذمہ داری ہے کہ وہ فلسطینیوں کو صہیونی فوج کے تباہ کن اسلحہ کا شکار ہونےسے بچائے۔ اسرائیل دانستہ طور پر فلسطینیوں کے خلاف جنگ مسلط کیے ہوئے ہے۔ اب اس جنگ کا مستقل بنیادوں پر خاتمہ ہونا چاہیے۔

بیان میں کہا گیا کہ غزہ کی پٹی پر اسرائیلی حملے عالمی برادری کے دہرے معیار کے عکاس ہیں۔ کیونکہ عالمی برادری کی صہیونی جرائم پرخاموشی قابض فوج کو اپنی جارحیت رکھنے اور بے گناہوں کے قتل عام کا جواز فراہم کر رہی ہے۔ عرب لیگ کا کہنا ہے کہ اب عالمی خاموشی کسی صورت میں برداشت نہیں کی جائے گی۔ فلسطینیوں کو ان کے حقوق دلانے کا وقت آ گیا ہے۔ طاقت کے ذریعے مظلوموں کے حقوق کو اب زیادہ دیر تک دبایا نہیں جا سکتا ہے۔

عرب لیگ کے وزرا خارجہ اجلاس کے بعد آج کئی ممالک کے وزراء خارجہ جنگ زدہ شہر غزہ کی پٹی کا دورہ بھی کریں گے اور صورت حال سے آگاہی کے حصول کے بعد آئندہ کی حکمت عملی تیار کی جائے گی۔

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.