• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
ہفتہ 12 جولائی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

عالمی برادری سے فلسطینی وزیراعظم کی اپیل

جمعرات 23-06-2016
in فلسطین
0
0Pala1763
0
SHARES
0
VIEWS

(فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) فلسطین کے وزیراعظم نے ایک بار پھر عالمی برادری سے اپیل کی ہے کہ وہ اسرائیل کو فلسطینی بچوں کے حقوق کی پامالی سے روکنے کے لیے ٹھوس اقدامات کرے۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق وزیراعظم رامی حمد اللہ نے بدھ کے روز اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ اسرائیل مسلسل فلسطینی عوام کے خلاف مجرمانہ اقدامات انجام دے رہا ہے۔

انہوں نے پندرہ سالہ فلسطینی بچوں کی شہادت کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیلی فوجی اور آباد کار آئے دن فلسطینی بچوں کو قتل اوران کے خلاف تشدد سے کام لے رہے ہیں پھربھی انہیں مکمل عدالتی تحفظ حاصل ہے۔

قابل ذکر ہے کہ صیہونی فوجیوں نے منگل کے روز مغربی کنارے کے شہر رام اللہ کے قریب فلسطینی بچوں پر فائرنگ کردی تھی جس کے نتیجے میں ایک بچہ شہید اور چھے دیگر زخمی ہوگئے تھے۔

بچوں کے حقوق کا دفاع کرنے والی عالمی انجمن کے جاری کردہ اعداد وشمار کے مطابق اسرائیلی فوجی سالانہ پانچ سو سے سات سو کے قریب فلسطینی بچوں کو پکڑ کر لے جاتے ہیں۔

اکتوبر دوہزار پندرہ سے فلسطینی علاقوں میں جاری تحریک انتفاضہ قدس کے دوران اسرائیلی فوجیوں کے حملے میں تقریبا دو سو بیس فلسطینی شہید ہوچکے ہیں جن میں پچاس سے زیادہ بچے اور نوجوان شامل ہیں۔

Tags: americafacebookgamesgazagoogleisraelisraelijerusalemkillerlondonneblusobamapalestineparisramallahThirdIntifadaUnitedForPalestinewashingtonwestbankyoutubezionistzombieعالمی برادری سے فلسطینی وزیراعظم کی اپیل
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.