الخلیل – (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) فلسطین میں انسانی حقوق کی تنظیم کی جانب سے اسرائیلی جیل میں پابند سلاسل عارضہ قلب میں مبتلا فلسطینی اسیر کی خطرناک طبی حالت پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔
فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق کلب برائے اسیران کی طرف سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ اسرائیلی جیل میں پابند سلاسل 43 سالہ ولید غیث نامی فلسطینی عارضہ کلب میں متبلا ہونے کے ساتھ ساتھ متعدد دیگر جسمانی امراض کا شکار ہے۔غرب اردن کے جنوبی شہر الخلیل سے تعلق رکھنے والے فلسطینی کو دل می شدید تکلیف ہے اور طبی ماہرین نے اس کے دل کی سرجری کی تجویز پیش کی ہے۔
اسیر غیث کی اہلیہ نے بتایا کہ حال ہی میں اس نے الرملہ جیل کے اسپتال میں اپنے شوہر سے ملاقات کی Â تھی۔ اہلیہ کا کہنا تھا کہ غیث کو دل میں شدید تکلیف کے بعد جزیرہ نما النقب کی جیل سے الرملہ جیل اسپتال منتقل کیا گیا تھا۔ انہوں نے بتایا کہ ولید غیث کو تین سال قبل دل کی تکلیف ہوئی تھی۔ اسرائیلی جیل میں پابند سلاسل ہونے کے باعث انہیں کسی قسم کی طبی امداد نہیں پہنچائی جاسکی۔
خیال رہے کہ اسیر ولید غیث کو اسرائیلی عدالت سے ساڑھے سات سال قید کی سزا سنائی گئی تھی۔ ان کی سزا رواں ہفتے کے آخر میں ختم ہو رہی ہے۔