• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

طلبا یونین کے انتخابات میں اسلامک بلاک کامیاب، حماس کی مبارک باد

جمعہ 29-04-2016
in فلسطین
0
0Pala1171
0
SHARES
0
VIEWS

(فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے میں بیرزیت یونیورسٹی میں طلباء یونین کے انتخابات میں اسلامی تحریک مزاحمت ’’حماس‘‘ کی مقرب خیال کی جانے والی طلباء تنظیم اسلامک بلاک نے کامیابی حاصل کی ہے جب کہ تحریک فتح کے حامیوں کو شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ دوسری جانب حماس نے اسلامک بلاک کی کامیابی پر تنظیم کے کارکنوں اور رہ نماؤں کو مبارک باد پیش کی ہے۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق جامعہ بیرزیت میں ھال ہی میں 9000 طلباء طالبات نے اپنے پسندیدہ تنظیمی رہنماؤں کے حق میں ووٹ دیا۔ انتخابات میں ٹرن آؤٹ 76 فی صد رہا۔ مجموعی طورپر اسلامک بلاک نے 25 اور تحریک فتح کے یوتھ ونگ نے 21 نشستیں حاصل کیں جب کہ ڈیموکریٹک پروگریسو محاذ کے حصے میں 5 نشستیں آئیں۔

رپورٹ کے مطابق جامعہ بیرزیت کے طلباء یونین کے انتخابات میں کل 51 نشستوں پر مقابلہ تھا۔ طلباء یونین کے انتخابات میں اسلامک بلاک سمیت چھ گروپ حصہ لے رہے تھے۔ ان مین شہید یاسرعرفات بلاک، وفاء الاسلامیہ، ڈیموکریٹک پروگریسیو اسٹوڈؑنٹ فرنٹ، اسٹوڈنٹ انی شیٹیو اور فلسطین بلاک نمایاں تھے۔

دوسری جانب اسلامی تحریک مزاحمت ’’حماس‘‘ نے جامعہ بیرزیت کے طلباء یونین کے انتخابات میں اسلامی بلاک کی کامیابی پرمبارک باد پیش کی ہے۔ حماس کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ اسلامک بلاک کی جانب سے بیرزیت یونیورسٹی کے انتخابات میں فتح مذہبی قوتوں اور مزاحمتی تنظیموں کی فتح ہے۔ حماس کے سیاسی شعبے کے سربراہ خالد مشعل نے بھی اسلامک بلاک کی کامیابی پرتبصرہ کرتے ہوئے اسے فلسطینی قوم کا تحریک مزاحمت کی حمایت میں ریفرنڈم قرار دیا ہے۔

Tags: israelipalestineThirdIntifadaUnitedForPalestineطلبا یونین کے انتخابات میں اسلامک بلاک کامیاب، حماس کی مبارک باد
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.