رام اللہ- (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) فلسطین کی ایک معلمہ کرمہ النابلسی نے برطانیہ میں طلباء کو سب سے زیادہ متاثر کرنے والے استاد کا ایوارڈ اپنے نام کرلیا ہے۔
فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق کرمہ النابلسی کو یہ ایوارڈ برطانیہ کی مشہور عالم ’آکسفورڈ‘ یونیورسٹی کی طرف سے دیا گیا ہے۔آکسفورڈ یونیورسٹی کی ویب سائیٹ پر پوسٹ کی گئی ایک خبر میں بتایا گیا ہے کہ برطانیہ کی مختلف جامعات اور آکسفورڈ یونیورسٹی میں سب سے متاثر کن ’ٹیچر‘ کے لیے سروے کیا گیا تو حیران کن طور پر ایک فلسطینی خاتون پروفیسر کرمہ النابلس کو سب سے متاثر کن استانی قرار دیا گیا ہے۔
کرمہ النابلسی نے یونیورسٹی کے میگزین سے بات کرتے ہوئے کہا کہ Â میں جانتی ہوں کہ طلباء کا اس طرح کے کسی سروے میں شرکت کرنا حقیقی نتائج تک پہنچنے کی کوشش ہے مگر یہ انعام صرف میری کوششوں کا نہیں بلکہ ہم سب کی مشترکہ مساعی کا ثمر ہے۔’متاثر کن ٹیچر ایوارڈ‘ صرف میرے لیے اعزاز کی بات نہیں بلکہ یہ آکسفورڈ یونیورسٹی کے تمام طلباء طالبات،دوسری جامعات کے طلباء اور اساتذہ کی مساعی کی کوششوں کا نتیجہ ہے۔ اس ایوارڈ کا حق دار قرار دینے پرمیں سب کا شکریہ ادا کرتی ہوں۔
خیال رہے کہ النابلسی آکسفورڈ یونیورسٹی میں تعلقات عامہ کے مضمون کی استانی ہیں۔ اس کے علاوہ سماجی تحریکوں اور سیاسیاست کے طلباء کے لیے’وار اینڈ پیس فلاسفی ‘ ان کا موضوع ہے۔
متاثر کن ٹیچر ایوارڈ جیتنے والی فلسطینی معلمہ برطانیہ کی جامعات اور کالجوں میں اساتذہ یونین کی بھی رکن ہیں۔ اس کے علاوہ وہ سیاہ فام اور نسلی و اقلیتی انجمنوں سے بھی وابستہ ہیں۔