(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) فلسطینی وزیر اعظم نے کہا ہے کہ ہم اپنے تعلیمی معیار کو بین القوامی سطح پر لاکر عالمی مارکیٹ میں صارف کے بجائےدرآمد کنندہ ملک کی حیثیت سے اپنا مقام پیدا کرنا چاہتے ہیں۔
مقبوضہ فلسطین کے شہر رام اللہ میں قدومی فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام "حکومتی ایجنسیوں ، سول سوسائٹی کے اداروں ، نجی شعبے ، اور اداروں کے نمائندوں کی موجودگی میں "زوم "پلیٹ فارم کے ایک مکالماتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے فلسطینی وزیراعظم محمد اشتیہ نے کہا کہ
"تعلیم ہمیشہ ہی ہمارے لوگوں کے لئے مسابقتی فائدہ رہا ہے ، اور ہم عرب خطے میں سائنس کے علمبردار رہے ہیں ، اور تعلیم ہی نکبہ کے بعد تعلیم ہماری بقا کی حکمت عملی بن گئی۔”
انھوں نے کہا کہ آج کی دنیا بہت تیز رفتار ترقی کی جانب گامزن ہے ، اور ہم دنیا کے ساتھ مل کر رہنا چاہتے ہیں ، اور ہم اپنے تعلیمی معیار کو بین القوامی معیار کی سطح پر لاکر عالمی مارکیٹ میں صارف کے بجائے درآمد کنندہ ملک کی حیثیت سے اپنا مقام پیدا کرنا چاہتے ہیں ۔