(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) صہیونی فوجیوں نے اس فلسطینی نوجوان پر اس وقت فائرنگ کی جب غیر قانونی آباد کاربستی کے قریب سے گزر رہا تھا۔
عینی شاہدین کے مطابق گزشتہ روز مقبوضہ بیت المقدس کے علاقے قلقیلیہ کے جنوب میں قابض صہیونی فوجیوں نے فلسطینی نوجوان پر اس وقت فائرنگ کی جب وہ اورانیت کی غیر قانونی آباد کار بستی کے قریب ایک ایسے علاقے میں پیدل جا رہا تھا ، جو فلسطین کے شہر عزون عتمہ سے منسلک زمینوں پر بنایا گیا تھا۔
عینی شاہدین نے بتایا کہ نوجوان گولی لگنے سے زخمی ہوا اور ایمبولینس کے عملے نے مزید معلومات فراہم کیے بغیر اسے فلسطینی اسپتال منتقل کر دیا۔