غزہ (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) اسرائیلی فوج کی طرف سے کل جمعہ کے روز غزہ کی پٹی میں فائرنگ کے نتیجے میں زخمی ہونے والا ایک فلسطینی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔
مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق جمعہ کو اسرائیلی فوج نے جنوبی غزہ میں رفح کے مقام پر ماہی گیری کرنے والے فلسطینیوں پر فائرنگ کی تھی جس کے نتیجے میں متعدد فلسطینی زخمی ہوگئے تھے۔فلسطینی وزارت صحت کے ترجمان ڈاکٹر اشرف القدرہ نے بتایا کہ صیہونی فوج کی فائرنگ سے زخمی 33 سالہ ماہی گیر عبداللہ رمضان زیدانÂ شدید زخمی ہوگیا تھا۔ اسے علاج کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ آج ہفتے کو علی الصباح زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔
