• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
منگل 4 نومبر 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

صیہونی فوج کی جارحیت، غزہ اورغرب اردن میں دو فلسطینی شہید

پیر 23-07-2018
in فلسطین
0
0Pala11559
0
SHARES
0
VIEWS

بیت لحم (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) فلسطین کے علاقے مقبوضہ مغربی کنارے کے جنوبی شہر بیت لحم میں الدھیشہ پناہ گزین کیمپ میں اسرائیلی فوج کی ریاستی دہشت گردی میں ایک 15 سالہ بچہ شہید اور درجنوں فلسطینی زخمی ہوگئے۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق غزہ کی پٹی میں چند روز قبل اسرائیلی فوج کی احتجاجی ریلی پر فائرنگ  کے دوران زخمی ہونے والا ایک فلسطینی دم توڑ گیا جس کے بعد آج سوموار کو شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد دو ہوگئی ہے۔

بیت لحم سے مقامی ذرائع نے بتایا کہ اسرائیلی فوج کی بھاری نفری نے الدھیشہ پناہ گزین کیمپ پر چھاپہ مارا اور شہریوں کے خلاف وحشیانہ کریک ڈاؤن شروع کردیا۔ اس پرفلسطینی شہریوں نے احتجاجی مظاہرہ کیا تو صیہونی فوج نے ان پر آنسوگیس کی شیلنگ کے ساتھ سیدھی فائرنگ کی جس کے نتیجے میں ایک بچہ شہید اور کئی فلسطینی زخمی ہوگئے۔ شہید ہونے والے بچے کی شناخت ارکان مزھر کے نام سے کی گئی ہے۔ اسے شدید زخمی ہونے کے بعد الدھیشہ  کے الحسین اسپتال لایا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔

عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ اسرائیلی فوجیوں نے بچے کو نشانہ بنا کر اس کے سینے میں گولیاں ماریں جو جان لیوا ثابت ہوئیں۔ صیہونی فوج نے تلاشی کی کارروائی کے دوران محمد عدنان ابو عیاش اور جمال الصرعاوی کو حراست میں لینے کے بعد نامعلوم مقام پرمنتقل کردیا۔

ادھر آج سوموار کو غزہ کے ایک اسپتال میں زیرعلاج ایک زخمی نوجوان 26 سالہ کرم ابراہیم عرفات جام شہادت نوش کرگیا۔ ابراہیم عرفات کو چند روز قبل اسرائیلی فوج نے خان یونس میں ایک احتجاجی ریلی کے دوران گولیاں مار کر زخمی کردیا تھا۔

Tags: americafacebookgamesgazagoogleisraelisraelijerusalemkillerlondonMatrixnebluspalestineparisramallahThirdIntifadatrumpUnitedForPalestinewashingtonwestbankyoutubezionistzombieصیہونی فوج کی جارحیت، غزہ اورغرب اردن میں دو فلسطینی شہید
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.