(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) صہیونی فوج نے البطاط خاندان کی رہائشی عمارت پر حملہ کیا اور آنسو گیس کے شیل فائر کئے جس کے بعد فلسطینی نوجوانوں اور قابض فوج کے درمیان پر تشدد جھڑپیں شروع ہوگئیں۔
مقامی ذرائع کے مطابق آج صبح قابض صیہونی فوج نے مقبوضہ بیت المقدس کے شہر الخلیل کے شمال میں واقع العروب پناہ گزین کیمپ میں فلسطینی البطاط خاندان کی ملکیتی رہائشی عمارت پر حملہ کیا اور عمارت کےخارجی دروازوں کو بند کرنے کے بعد آنسو گیس کے شیل فائر کئے جس کے نتیجے میں عمارت میں مقیم بچوں اور خواتین سمیت متعدد افراد بے ہوش ہوگئے ۔
قابض فوج کی اس غیر انسانی کارروائی کے بعد فلسطینی نوجوانوں نے صیہونی فوج پر پتھراؤ کیا اور پرتشدد جھڑپیں شروع ہوگئیں ، اسرائیلی فوجیوں نے مشتعل نوجوانوں پر ربڑ کی گولیاں سے اندھا دھند فائرنگ اور آنسو گیس کا بےدریغ استعمال کیا ۔
دوسری جانب الخلیل شہر کے شمال میں بیت واقع امر قصبے میں اپنی سزا پوری کرکے رہا ہونے والے24 سالہ سابق اسیر محمد مرشد الزقیق کو بغیر کسی جرم کے ایک بار پھر گرفتار کرلیا ۔