صیہونی فوج نے مقبوضہ بیت المقدس کے جنوبی شہر الخلیل کے رہائشی 14سالہ نوجوان اسامہ شاہر ابو ذنون کو اغواء کرکے نامعلوم مقام پر منتقل کریا ہے ۔
مقامی ذرائع سے حاصل ہونے والی اطلاعات کے مطابق اتوار کی صبح صیہونی فوج نے اسامہ شاہر ابو زنون کو راستے سے جاتے ہوئے روکا اور تلاشی کے بعد اس کو مشکوک قرار دے کر اپنے ساتھ نامعلوم مقام پر لے گئے ۔
اسامہ ابو زنون کے گھر والوں کا کہنا ہے کہ اسامہ اپنے اسکول کے سالانہ امتحانات میں شرکت کےلئے گھر سے نکلا لیکن جب مرکز امتحانات تک نہیں پہنچا اس کے بعد اس کی گمشدگی کی رپورٹ درج کرائی جس کے بعد مقامی ذرائع سے معلوم ہوا کے صیہونی فوج نے اس کو اغواء کرلیا ہے ۔
واضح رہے کہ گزشتہ ایک ماہ میں قابض اسرائیلی فوج نے مغربی کنارے میں گھروں پر چھاپوں کے دوران 11فلسطینی شہری اغوا ء کئے ہیں ،فلسطینی شہریوں کو الخلیل ، قلقیلیہ ، اور نابلس میں کارروائیوں کے دوران اغواء کیا گیا ہے ، مغویوں میں میں اپنی سزا پوری کرنے والے اسیران بھی شامل ہیں۔قابض صہیونی فوج نے دعوی کیا کہ اسکے فوجیوں نے مغربی کنارے سے 11فلسطینیوں کو گرفتار کیا جو اسرائیل مخالف کاروائیوں میں ملوث تھے۔