نابلس (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) اسرائیلی فوج نے شمالی غرب اردن کے شہر نابلس کا محاصرہ سخت کرتے ہوئے اہالیاں علاقہ پر پہلے سے عائد پابندیوں میں مزید اضافہ کر دیا ہے۔
فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق مقامی ذرائع نے بتایا کہ قابض اسرائیلی فوج نے نابلس کے قریب سبسطية ٹاون کے داخلی راستے پر فوجی چوکی قائم بنا لی، جہاں متعدد گاڑِیوں کی تلاشی لی جاتی رہی۔اسرائیلی فوج نے نابلس طولکرم روڈ پر ایک اور چیک پوسٹ بھی بنا لی۔ شہر کے مشرقی علاقے بیت فوریک سے بھی ایسے ہی اسرائیلی اقدامات کی اطلاع ملی ہے۔