(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) گرفتار فلسطینی طالبعلم زیربیت یونیورسٹی کا طالبعلم اور فلسطین کی آزادی کی سیاسی تحریک کا رکن ہے۔
ابتدائی تفصیلات کے مطابق آج صبح صیہونی فوج نے العیسویہ قصبے پر چھاپہ مارا اور زیربیت یونیورسٹی کے طالبعلم اور فلسطین کی آزادی کی سیاسی تحریک کے رکن 25 سالہ محمد مبتسم عبيد کو گرفتارکرکے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ہے۔
واضح رہے کہ صیہونی زندانوں میں کم و بیش 250 کے قریب فلسطینی طالبعلم قید ہیں ۔