صیہونی افواج اور پولیس کے رات بھرمقبوضہ مغربی کنارے کےمختلف علاقوں میں فلسطینیوں کے گھروں میں لوٹ مار، علی الصبح مغربی کنارے سے 9 فلسطینیوں کوگرفتارکرلیا۔
ذرائع سے حاصل معلومات کے مطابق صیہونی فوج نے رام اللہ کے شمالی علاقے جلازونے پناہ گزین کیمپ میں محمد مروان جو حالیہ اسرائیلی جیل سے انتظامی سزا پوری کرکے آئے تھے کے گھر پر دھاوا بولا اور گرفتار کرلیا ، الخلیل کے کے گاوں یطۃ کے مشرقی علاقے خيلات هيان سے حبیب سمیراط کو گھر سے گرفتار کیا جبکہ مغربی کنارے کے السموع سمیت دیگر علاقوں سے 9 فلسطینیوں کو گرفتار کرلیا گیا ، صیہونی افواج اور پولیس نے رات بھر مغربی کنارے کے مختلف علاقوں میں فلسطینیوں کے گھروں پر حملے کئے ان کی املاک کو نقصان پہنچایا جبکہ رہائشیوں کو تشددکا نشانہ بھی بنایاگیااور 7 دیگر فلسطینیوں کو گرفتار کرلیا۔
