(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) گزشتہ دو ماہ کے دوران قابض صیہونی فوج نے 23 طلباء و طالبات کو انتظامی حراست کے تحت گرفتارکیا ہے۔
صیہونی فوج نے آج صبح مقبوضہ بیت المقدس کے نواحی علاقی راس خمیس میں چھاپہ مار کارروائی کے دوران فلسطینی طالب علم 23 سالہ احمد محمد علی کو اس کے گھر سے انتظامی حراست کی غیر قانونی پالیسی کے تحت گرفتاررکرکے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ۔
مقامی ذرائع کا کہنا ہے کہ احمد محمد علی کو یونیورسٹی میں طلبہ تنظیم سے تعلق رکھنے پر حراست میں لیاگیا ہے اور اس کو قابل توسیع انتظامی حراست کے تحت ایک ماہ کی قیدکا حکم سنایا گیا ہے ۔
واضح رہے کہ صیہونی حکام نے گزشتہ دو ماہ کے دوران مقبوضہ بیت المقدس کے مختلف علاقوں سے 23طالبات اور طلباء کو انتظامی حراست کی غیر قانونی پالیسی کے تحت گرفتارکیا ہے جن میں سے بعض سیاسیات اور ذرائع ابلاغ کے طالب علم ہیں ۔