(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) قابض اسرائیلی فوجیوں نے دونوں فلسطینی طالب علموں کو مسجد اقصیٰ کے دروازے سے گرفتارکرلیا۔
مقامی فلسطینی ذرائع کا کہنا ہے کہ قابض صیہونی فوج نےمقبوضہ بیت المقدس کے رہائشی دوفلسطینی طالب علم محمود اور اسماعیل قاضی کو اس وقت گرفتارکیا جب وہ مجلس اقصیٰ کے دروازے باب المجلس کے پاس سے گزررہے تھے ۔
واضح رہے کہ باب المجلس مسجد اقصیٰ کے سات دروازوں میں سے ایک ہے اس مقام فلسطین کی پہلی اسلامی سپریم کونسل قائم کی گئی تھی اس حوالے سے اس کا نام با ب المجلس رکھا گیا ہے جو محکمہ اسلامی اوقاف کے زیر انتظام ہے ۔