الخلیل (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) فلسطین کے دریائے اردن کے مغربی کنارے کے جنوبی شہر الخلیل میں بیت امر کے مقام پر قائم اسرائیلی فوج کی ایک چوکی پر فلسطینی نوجوانوں نے دیسی ساختہ دستی بموں سے حملے کیے۔
فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق فلسطینی نوجوانوں کی جانب سے منگل کو علی الصباح ایک فوجی کنٹرول ٹاور پر دستی بموں سے حملہ کیا گیا جس کے نتیجے میں کیمپ میں زور دار دھماکے ہوئے اور فوجیوں کو بھاگتے دیکھا گیا ہے۔عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ چیک پوسٹ پر دستی بموں سےحملے کے بعد صیہونی فوجیوں میں خوف و ہراس پھیلا گیا۔ واقعے کے بعد عتصیون فوجی کیمپ سے مزید نفری بھی طلب کی گئی ہے۔ دوسری جانب اسرائیلی فوج نے چیک پوسٹ کے اطراف میں فلسطینی شہریوں کی تلاشی اور گاڑیوں کی چیکنگ کا سلسلہ بھی شروع کردیا۔
اسرائیلی فوج نے بیت امر کو فوجی علاقہ قرار دے کر ہرطرح کی آمدرفت بند کردی اور گھر گھر تلاشی کا سلسلہ شروع کردیا۔