طوباس (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) اسرائیلی فوج نے وادی اردن کے علاقے خربت خمسہ الفوکا میں موجود پانچ فلسطینی خاندانوں کو فوجی مشقوں کے بہانے ان کے گھروں سے بے دخل کردیا۔
فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق مقامی سماجی کارکن عارف دراغمہ نے بتایا کہ اسرائیلی فوج نے بچوں اور خواتین سمیت متعدد افراد کو ان کے ٹینٹوں سے نکال کر کئی کلومیٹر دور چھوڑ دیا۔اس سے پہلے بھی پچھلے کچھ ماہ دوران اسرائیلی فوج یکم مئی اور 24 اپریل کو ان فلسطینیوں کو اپنے گھروں کو خالی کرنے کا حکم دیا تھا۔