(فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے جنوبی علاقے الخلیل میں ہفتے کے روز اسرائیلی فوجیوں نے فائرنگ کرکے ایک اور فلسطینی بچی کو شہید کردیا۔ شہید ہونے والی بچی کی عمر پندرہ سال کے درمیان بیان کی جاتی ہے۔
رپورٹ کے مطابق عینی شاہدین کے حوالے سے بتایا کہ مسجد ابراہیمی کے مشرق میں قائم اسرائیلی فوج کی ایک چیک پوسٹ پر اسرائیلی فوجیوں نے قریب کھڑی ایک بچی کو گولیاں مار دیں جس کے نتیجے میں وہ موقع پر ہی دم توڑ گئی۔عینی شاہدین نے بتایا کہ اسرائیلی فوجیوں نے شہید ہونے والی بچی کے بارے میں بتایا کہ قابض فوجیوں نے بچی کو شہید کرنے کے بعد اسے زمین پرپھینک دیا اور اس کے جسد خاکی پر ایک پلاسٹک کا سیاہ رنگ کا بیگ ڈال دیا۔
اسرائیلی ذرائع ابلاغ نے بھی شہید بچی کا جسد خاکی زمین پر پڑے دکھایا ہے۔ دوسری جانب اسرائیلی فوجی ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ فلسطینی لڑکی کو اس وقت گولیاں ماری گئیں جب اس نے ایک یہودی فوجی کی پیٹھ میں چاقو سے حملہ کردیا۔ صہیونی فوجیوں کا کہنا ہے کہ چاقو کے حملے میں ایک فوجی زخمی ہوا ہے جسے علاج کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
درایں اثناء فلسطینی وزارت صحت کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں بتایا گیاہے کہ الخلیل شہر میں اسرائیلی فوجیوں کی ننگی جارحیت کے نتیجے میں شہید ہونے والی بچی کی شناخت کلدار عبدالحلیم العویوی کے نام سے کی گئی ہےجس کا آبائی تعلق الخلیل شہر سےہے۔
