(فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) مغربی کنارے میں صیہونی فوجیوں کے حملے میں کم از کم دو فلسطینی زخمی ہو گئے ہیں۔
فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق صیہونی فوجیوں نے بدھ اور جمعرات کی درمیانی رات جنوبی نابلس میں واقع ایک قصبے پر حملہ کر کے فلسطینیوں کے ایک بلڈوزر اور ایک ٹرک پر قبضہ کرنے کی کوشش کی جس کے خلاف اس قصبے کے باشندوں نے استقامت کا مظاہرہ کیا۔ اس جھڑپ میں کم از کم دو فلسطینی زخمی ہوگئے۔ صیہونی فوجیوں نے ایک فلسطینی جوان کو گرفتار کر لیا۔صیہونی فوجیوں نے مسجد الاقصی کے قریب محلہ باب حطہ پر ایک بار پھر حملہ کیا۔ قابض صیہونی فوجیوں نے بدھ کے دن غزہ میں واقع رفح شہر کے مشرق میں فلسطینی کسانوں کی زمینوں میں داخل ہونے کے بعد ان زمینوں کو تباہ و برباد کر دیا۔
اسرائیلی فوجیوں نے اکتوبر دو ہزار پندرہ میں شروع ہونے والے انتفاضہ قدس کے بعد سے اب تک تقریبا دو سو پندرہ فلسطینیوں کو شہید اور متعدد او زخمی کردیا ہے جبکہ بہت سے فلسطینیوں کو گرفتار بھی کر لیا ہے۔