• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

صیہونی فوجیوں نے مسجد الاقصی کے خطیب کو گرفتار کر لیا

ہفتہ 09-04-2016
in فلسطین
0
0Pala0952
0
SHARES
0
VIEWS

(فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) اسرائیلی پولیس نے مسجد اقصیٰ کے امام و خطیب الشیخ محمد سلیم کو گرفتار کرنے اور انہیں کئی گھنٹے تک حبس بے جا میں رکھتے ہوئے ان سے تفتیش کے بعد رہا کردیا ہے۔ دوسری جانب اردن نے الشیخ سلیم کی گرفتاری کو عالمی قوانین کی صریح خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے اسرائیلی حکومت سے عالم دین کی گرفتاری کی فوری تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق اسرائیلی پولیس نے نماز جمعہ کے دوران مسجد اقصیٰ کا گھیراؤ کرلیا اور نماز جمعہ کے بعد جب مسجد کے خطیب الشیخ سلیم باہرنکلنے لگے توانہیں حراست میں لے لیا گیا۔ گرفتاری کے بعد کئی گھنٹے تک انہیں ایک حراستی مرکز میں حبس بے جا میں رکھا گیا جہاں ان سے غیرمہذبانہ انداز میں تفتیش کی گئی۔

بعد ازاں انہیں رہا کردیا گیا تھا۔ دوسری جانب اردن کی حکومت نے الشیخ محمد سلیم کی گرفتاری کو عالمی قوانین کی صریح خلاف ورزی قرار دیاہے۔ عمان حکومت کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیاہے کہ حکومت قبلہ اوّل کے امام کی اسرائیلی پولیس کے ہاتھوں گرفتاری اورانہیں حبس بے جا میں رکھنے کی شدید مذمت کرتی ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ اسرائیلی حکام کی جانب سے فلسطینی عالم دین کو گرفتار کرکے عالمی قوانین کی صریح خلاف ورزی کی ہے۔ اسرائیلی پولیس مسجد اقصیٰ کے آئمہ اور خطباء کو حراست میں لینے کا کسی صورت میں مجاز نہیں ہے۔

قبل ازیں نماز جمعہ کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے الشیخ محمد سلیم نے فلسطینی عوام پر زور دیا تھا کہ وہ رجب المرجب شریف میں اپنا زیادہ سے زیادہ وقت قبلہ اوّل میں گذاریں تاکہ یہودیوں کی مسجد اقصیٰ کے خلاف جاری ریشہ دوانیوں کو ناکام بنایا جاسکے۔

نماز جمعہ کے موقع پر اسرائیلی فوج نے جگہ جگہ ناکے لگا کر فلسطینی شہریوں پرپابندیاں عائد کرنے کی کوشش کی مگر اس کے باوجود 70 ہزار فلسطینیوں نے نماز جمعہ مسجد اقصیٰ میں ادا کی۔

Tags: israelipalestineThirdIntifadaUnitedForPalestineصیہونی فوجیوں نے مسجد الاقصی کے خطیب کو گرفتار کر لیا
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.