بیت لحم (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) صیہونی جیل میں انتظامی حراست کے تحت پابند سلاسل ایک فلسطینی شہری نے اسرائیلی انتظامیہ کے ساتھ طے پائے معاہدے کے بعد کئی روز سے جاری بھوک ہڑتال معطل کردی ہے۔
فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق اسرائیلی حکام کے ساتھ طے پائی ڈیل کےÂ بعد 44 سالہ اسیر سامی جنازرہ نے بھوک ہڑتال معطل کردی ہے۔ دوسری جانب اسرائیلی انتظامیہ نے یقین دلایا ہے کہ وہ موجودہ انتظامی قید کے بعد جنازہ کی حراست میں توسیع نہیں کریں گے۔خیال رہے کہ اسیر جنازہ 13 دسمبر 2017ء سے اسرائیلی جیل میں قید ہیں۔ یہ ان کی دوران حراست انتظامی قید کے خلاف چھٹی بھوک ہڑتال ہے۔ وہ ماضی میں 70 دنوں تک مسلسل بھوک ہڑتال کرچکے ہیں۔ سامی جنازرہ کا رہائشی تعلق غرب اردن کے جنوبی شہر الخلیل کے فوارہ پناہ گزین کیمپ سے ہے۔