جنین (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) اسرائیل کی سالم فوجی عدالت نے اسلامی جہاد کے رہنما بسام السعدی کے خلاف دائر مقدمہ کی سماعت 24 اپریل تک ملتوی کردی ہے۔
فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق اسرائیلی فوج نے 58 سالہ بسام السعدی کو 19 مارچ 2018ء کو حراست میں لیا تھا اور ان پر اسرائیل مخالف سرگرمیوں میں حصہ لینے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔خیال رہے کہ الشیخ بسام السعدی اسرائیلی فوج کو کئی سال سے مطلوب تھے۔ ان کی گرفتاری کے لیے اسرائیلی فوج کی طرف سے کئی بار چھاپے مارے گئے مگر صیہونی فوج انہیں حراست میں لینے میں ناکام رہی تھی۔